0
Monday 14 Sep 2020 00:04

ملتان، جے یو آئی (ف) کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

ملتان، جے یو آئی (ف) کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وطن عزیز پاکستان میں انتشار پھلانے کی مزمت کرتے ہیں، پاکستان کسی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حقیقی اپوزیشن کا کردار جمعیت علمائے اسلام ہی کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کی مجلس عمومی کے دستوری اجلاس میں مقررین نے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر درج ذیل فیصلے ہوئے، بلدیاتی انتخاب میں پورے ملتان میں اپنے نمائندے کھڑے کریں گے، اتحاد اہل سنت فورم کے جنوبی پنجاب کے زیرانتظام مورخہ 24 ستمبر کو "تحفظ ناموس رسالت و عظمت صحابہ و اہل بیت مارچ" اور 27 ستمبر کوٹ ادو میں بھرپور شرکت کریں گے، جنوبی پنجاب خصوصا ملتان میں جمعیت کے کاز و پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔ اس موقع پر قاری طاسین، مولانا ادریس ہوشیارپوری، مولانا سلطان محمود ضیائ، مولانا محمد ایازالحق قاسمی، قاری محمد یاسین، عبدالرحمن قاسمی، ابوبکر عثمان الازہری، مولانا محمد قاسم جامی، خواجہ عبد المالک، مولانا طیب فرید، مولانا حبیب الرحمن، مولانا محمد احمد، حاجی زاہد مقصود احمد قریشی، میاں محمد جمشید اجمل و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 886054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش