0
Monday 14 Sep 2020 00:17

 تبدیلی سرکار کی کٹھ پتلی نیب نے انسانی حقوق کی پامالی تضحیک، جبر اور ظلم میں گوانتناموبے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، نوید عامر جیوا

 تبدیلی سرکار کی کٹھ پتلی نیب نے انسانی حقوق کی پامالی تضحیک، جبر اور ظلم میں گوانتناموبے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، نوید عامر جیوا
اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا نے اپنے میڈیا بیان میں کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے پیارے وطن کا یہ حال کر دیا ہے کہ ماں، بہن اور بیٹی کی عزت محفوظ نہیں رہی، موٹروے حادثہ درندگی و حیوانیت کی بدترین مثال ہے، نیا پاکستان میں یہ کیا ہو رہا ہے کہ عورت محرم کے ساتھ سفر کرے تو سانحہ ساہیوال عورت اکیلی سفر کرے تو سانحہ موٹر وے؟۔ وزیراعظم عمران خان کیا یہی ہے نیا پاکستان؟ تبدیلی سرکار کے دو سالہ دور حکومت میں عوام نے ایک بھی دن سکھ کا سانس نہیں لی،ا مہنگائی و بے روزگاری میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے غریب ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، 1 کروڑ نوکریاں کا وعدہ کرنے والوں کے دو سالہ حکومت میں یہ حال ہے کہ کروڑوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، نوجوان طبقہ اس وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہو کر کرائم کو اپنا روزگار بنا رہا ہے، لیکن وزیراعظم عمران خان اور اس کی کابینہ مرغیوں، انڈے، کٹے کے بعد اب بھنگ کو معیشت کی ترقی کا راز سمجھ کر خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے اور عوام کے مسائل کیلئے اٹھنے والی آواز کو دبانے کیلئے اپوزیشن قائدین سابق صدر آصف علی زرداری، سابق اعظم سید یوسف رضا گیلانی، فریال تالپور اور سینئر پارلیمنٹرین سید خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماوں کو نیب گردی کی ذریعے جھوٹے و من گھڑت مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی کٹھ پتلی نیب نے انسانی حقوق کی پامالی، تضحیک، جبر اور ظلم میں گوانتاناموبے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ تبدیلی سرکار دہشت گرد فرار کروا دیتی ہے، ملک دشمن جاسوس کو ریلیف پہنچانے کیلئے قانون سازی کرتی ہے، لیکن ملک کی یکجہتی کی بات کرنے والے آئین بحال کرنے والے پاکستان کھپے کا پیغام دینے والے سابق صدر آصف علی زرداری کو صحت خراب ہونے کے باوجود بھی ریاستی جبر کا شکار کر رہی ہے، آخر انتقامی کاروائیوں کا نہ ختم یونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ کیا کوئی نیب کا بھی احتساب کرے گا؟ کرہشن کے خلاف نعرہ بلند کرنے والی موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 886061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش