0
Monday 14 Sep 2020 07:33

اسرائیل، بحرین کے وزرائے خارجہ کا فون پر رابطہ

اسرائیل، بحرین کے وزرائے خارجہ کا فون پر رابطہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور بحرین کے تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے ایک روز بعد دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے فون پر رابطہ کیا اور معاہدے پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعلقات کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کا اعلان کیا تھا، امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے اور ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور بحرین نے معاہدہ پر اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب ترکی اور ایران نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے شرمناک ڈیل کے ذریعے بحرین نے فلسطین کاز کو قربان کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 886074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش