QR CodeQR Code

افغان حکومتی اور طالبان وفود کے رابطہ گروپوں کی ملاقات آج ہو گی

14 Sep 2020 07:44

افغان میڈیا کے مطابق رابطہ گروپوں کی ملاقات میں بین الافغان مذاکرات کے اُصول، ترتیب اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بین الافغان مذاکرات کا ایجنڈا طے کرنے کے لیے افغان حکومتی وفد اور طالبان وفد کے رابطہ گروپوں کی ملاقات آج ہو گی۔ افغان میڈیا کے مطابق رابطہ گروپوں کی ملاقات میں بین الافغان مذاکرات کے اُصول، ترتیب اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ طالبان اور افغان حکومتی وفود کی مذاکراتی ٹیموں کا ہفتے کو بند کمرہ اجلاس ہوا تھا جس میں دونوں طرف کے رابطہ گروپ تشکیل دیے گئے تھے۔ ان گروپوں کی پہلی ملاقات اتوار کو ہونا تھی جو آج ہو گی۔ افغان حکومت کے رابطہ گروپ میں محمد معصوم ستانکزئی، نادر نادری اور فوزیہ کوفی سمیت 7 ارکان شامل ہیں، جبکہ طالبان رابطہ گروپ میں مولوی عبدالکبیر اور عباس ستانکزئی سمیت 5 ارکان شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 886078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886078/افغان-حکومتی-اور-طالبان-وفود-کے-رابطہ-گروپوں-کی-ملاقات-ا-ج-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org