0
Monday 14 Sep 2020 09:16

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، سعودی عرب کا یکم جنوری سے پروازیں کھولنے کا اعلان

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، سعودی عرب کا یکم جنوری سے پروازیں کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت کا کورونا وبا کے باعث بند بین الاقوامی پروازوں بحال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ، سعودی حکومت نے یکم جنوری 2021 سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دسمبر تک عمرہ زائرین کے ٹورز پروگرام اور ویزے بھی روک دئیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سعودی حکومت نے فلائٹ آپریشن کھولنے کے حوالے سے تاریخ جاری کی ہے۔ سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق پروازوں پر پابندی مرحلہ وار ختم کی جائے گی۔
 
مکمل طور پر بین الاقوامی فلائٹ شیڈول یکم جنوری 2021 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حتمی اعلان دسمبر2020 میں کورونا وبا کی صورتحال سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کے مطابق 15 ستمبر سے ورک ویزہ، اقامہ ہولڈرز، ایگزیٹ اینڈ ریٹرن ویزہ اور وزٹ ویزے کے حامل عرب ممالک کے شہریوں کو انٹری دی جائے گی۔ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن یکم جنوری 2021 تک ہی بحال کیا جائے گا۔ عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کا فیصلہ دسمبر 2020 میں کورونا وبا کی صورتحال سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 886088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش