0
Monday 14 Sep 2020 12:55

شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ورانٹ گرفتاری جاری

شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ورانٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور اُن کے اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کی، اس دوران عدالت کی جانب سے شہباز شریف کے اہلخانہ کے احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ احتساب عدالت کی جانب سے دونوں خواتین کو آیندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں شریک ملزم احمد علی اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے بھی وارنٹ گرفتاری وزرات خارجہ کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 886130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش