QR CodeQR Code

بلوچستان ہائی کورٹ کا جعلی لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا حکم

14 Sep 2020 14:08

عدالت نے ہدایت دی کہ چیکنگ کے دوران اگر کوئی جعلی لوکل یا ڈومیسائل پایا گیا تو ایسے امیدوار کو ان کے دیئے ہوئے ایڈریس پر نوٹس جاری کیا جائے۔ مشکوک، جعلی لوکل وڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کو تاریخ، جگہ اور وقت کا تعین کرکے بلایا جائے۔

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ جعلی لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے خلاف چھان بین کے بعد منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں جعلی ڈومیسائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جعلی لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے خلاف چھان بین کرکے خلاف قانون لوکل سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل فوری طور پر منسوخ کئے جائیں۔ صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نظام وضع کریں، تصدیق کا کام 30 یوم میں مکمل کیا جائے۔

عدالت نے ہدایت دی کہ چیکنگ کے دوران اگر کوئی جعلی لوکل یا ڈومیسائل پایا گیا تو ایسے امیدوار کو ان کے دیئے ہوئے ایڈریس پر نوٹس جاری کیا جائے۔ مشکوک، جعلی لوکل وڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کو تاریخ، جگہ اور وقت کا تعین کرکے بلایا جائے۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے مزید ہدایت دی کہ اے سی ایس عدالت کی رہنمائی کریں، تمام کمشنرز آخری رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کریں۔
 
خبر کا کوڈ: 886139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886139/بلوچستان-ہائی-کورٹ-کا-جعلی-لوکل-ڈومیسائل-سرٹیفکیٹ-منسوخ-کرنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org