0
Monday 14 Sep 2020 14:57

وزیراعظم بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور پسماندگی کے خاتمے کیلیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں، مظور کاکڑ

وزیراعظم بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور پسماندگی کے خاتمے کیلیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں، مظور کاکڑ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے سینیٹ کی ضمنی الیکشن میں اتحادی جماعتوں کی کاوشوں سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر میر خالد بزنجو کی کامیابی کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ صوبائی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور وزیراعلٰی جام کمال کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے اور ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد خان کاکڑ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کے
دورے کوئٹہ کے مثبت نتائج نکلیں گے، وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کو نظر انداز کیا اور وزیراعظم کی توجہ صرف ایک صوبے پرمرکوز تھی، جس سے چھوٹے صوبوں کے تحفظات میں اضافہ اور فیڈریشن سے ان کی دوریاں پیدا ہوگئیں، مگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور وفاقی وزراء کے وقتاً فوقتاً دورہ کوئٹہ سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قائم وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے ساتھ ماضی میں ہونے والی تمام زیادتیوں اور غلطیوں کا ازالہ کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 886144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش