0
Monday 14 Sep 2020 15:48

گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے، زلفی بخاری

گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے، زلفی بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سیاحت کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا تاکہ کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکے۔ وفاقی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگراں صوبائی مشیر خزانہ وقار عباس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وقار عباس نے گلگت بلتستان میں سیاحت، جنگلات، توانائی کے شعبوں سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو خصوصی بریفنگ دی اور کہا کہ جی بی میں سیاحت، توانائی اور جنگلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔ وفاقی حکومت کا تعاون حاصل رہا تو گلگت بلتستان معاشی لحاظ سے خوشحال خطہ بن سکتا ہے۔ کئی سال تک علاقہ ٹیکس فری زون ہے اس موقع سے بیرونی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

زلفی بخاری نے جی بی کے مشیر خزانہ وقار عباس کو یقین دلایا کہ وہ گلگت بلتستان میں سیاحت، جنگلات، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں موجود مواقع پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے اور ان اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ علاقے کو معاشی طور پر مستحکم کیا جا سکے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاحت کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، اس مقصد کیلئے انہوں نے گلگت بلتستان کو پہلے نمبر پر رکھا ہے۔ سیاحت کے شعبے پر توجہ دے کر جی بی کو سوئٹزرلینڈ بنایا جائے گا۔ سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل حل کئے جائیں گے، صوبائی حکومت کو سیاحت، توانائی، جنگلات اور معدنیات کے شعبوں کی ترقی کیلئے بھرپور وسائل فراہم کریں گے، بیرونی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 886159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش