0
Monday 14 Sep 2020 16:17

کرونا وائرس، جی بی میں 31 نئے کیسز، 7 سیاح بھی شامل

کرونا وائرس، جی بی میں 31 نئے کیسز، 7 سیاح بھی شامل
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 31 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جن میں 7 غیر مقامی سیاح بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اتوار کے روز جی بی میں کرونا کے دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ جی بی میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 341 ہے۔ صوبے کو سیاحوں کیلئے کھولنے کے بعد کرونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران سامنے آنے والے کیسز میں 74 سیاح بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اتوار کے روز گلگت اور سکردو سے ایک ایک مریض جاں بحق ہوا۔ یاد رہے کہ مارچ سے اب تک گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3227 ہو گئی ہے جن میں سے  2810 مریض صحت یاب ہو چکے جبکہ 341 مریض مختلف ہسپتالوں اور آئسولیشن سنٹرز میں زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش