QR CodeQR Code

بھارت میں نئے 92071 کورونا متاثرین، تعداد 48.46 لاکھ سے زیادہ

14 Sep 2020 17:07

وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92071 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 4846427 تک پہنچ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 92 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے بعد متاثرین کی تعداد 48.46 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن 77 ہزار سے زائد افراد اس وباء سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92071 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 4846427 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی کی تعداد 77511 بڑھ کر 3780107 ہوگئی۔

اسی دوران 1136 مریضوں کی موت ہوگئی۔ اب تک بھارت میں 79722 کورونا سے متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کے مقابلے میں کورونا کے نئے کیسز زائد ہونے سے ایکٹوکیسز کی تعداد 13423 بڑھ کر 986598 ہوگئی ہے۔ ملک کی محض 12 ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں ہی ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں، جس میں سب سے زیادہ چھتیس گڑھ میں 1741 اور اس کے بعد تلنگانہ میں 1075 کم ہوئے ہیں۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 20.36 فیصد ہے اور صحتیابی کی شرح 78.00 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.64 فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 886175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886175/بھارت-میں-نئے-92071-کورونا-متاثرین-تعداد-48-46-لاکھ-سے-زیادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org