0
Monday 14 Sep 2020 17:05

بھارت کے باشندے زیادہ سے زیادہ ہندی استعمال کرنیکا عزم کریں، امت شاہ

بھارت کے باشندے زیادہ سے زیادہ ہندی استعمال کرنیکا عزم کریں، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ملک کے باشندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی مادری زبان کے ساتھ ساتھ ہندی کا بھی زیادہ سے زیادہ استعمال کر کے اس کے تحفظ و فروغ میں حصہ داری کا عزم کریں۔ امت شاہ نے ’ہندی دیوس‘ کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں ملک کے باشندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں ملک کے باشندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ مادری زبان کے ساتھ ساتھ ہندی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے اس کے تحفظ و فروغ میں حصہ داری کرنے کا عزم کریں۔ انہوں نے کہا کہ کئی زبانیں اور تہذیبیں ہماری نہ صرف وراثت ہیں بلکہ ہماری طاقت بھی ہیں لہٰذا ہمیں انہیں آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان و تہذیب کے تنوع سے قابل فخر ملک میں مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب کے مابین صدیوں سے کئی زبانوں نے رابطہ قائم رکھنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی ان میں اہم زبان ہے اور یہ حصہ داری جو ہندی کی ہے اسے ملک کے کئی رہنماؤں نے وقت وقت پر سراہا ہے اور ہندی نے ہندوستان کو اتحاد کی لڑی میں پرونے کا کام کیا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندی زبان اور باقی تمام زبانوں نے مشترکہ طور پر ہندوستان کی تہذیبی تنوع کے فروغ میں بہت بڑی حصہ داری کی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ ہندی کے ساتھ برج، بندیل کھنڈی، اودھی، بھوجپوری، دیگر زبانیں اور بولیاں اس کی مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندی ملک کی جنگ آزادی کے وقت قومی اتحاد اور وجود کا مؤثر اور طاقتور ذریعہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی کی سب سے بڑی طاقت اس کی سائنسی، بنیادی، آسان اور قبولیت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی زبان کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں جو بھی بولا جاتا ہے، وہی لکھا جاتا ہے۔ ہندی کی خصوصیات اور ہمہ گیری کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی نے 14 ستمبر 1949ء کو ہندی کو وفاق کی سرکاری زبان کے طور پر اپنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 886181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش