2
Monday 14 Sep 2020 16:44
اسرائیل-بحرین دوستی معاہدہ

غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستی کیخلاف 17 بحرینی جماعتوں کا متفقہ مذمتی بیان

غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستی کیخلاف 17 بحرینی جماعتوں کا متفقہ مذمتی بیان
اسلام ٹائمز۔ بحرین کی آمر شاہی حکومت کی جانب سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم اسرائیل کی ساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کے خلاف بحرین کی 17 جماعتوں نے متفقہ مذمتی بیان جاری کر دیا ہے۔ بحرینی جماعتوں کی جانب سے جاری ہونے والے مذمتی بیان میں غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستی معاہدے کی مخالفت کے ساتھ ساتھ فلسطینی امنگوں کی پاسداری پر مبنی قومی اصول اور اسرائیل کے ساتھ دوستی کو جرم قرار دینے والے ملکی آئین کی پابندی پر بھی تاکید کی گئی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ ماضی میں طے پانے والے بعض ممالک کے دوستی معاہدے نہ صرف کسی قسم کا امن و امان برقرار یا مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں بلکہ ان معاہدوں نے فلسطین اور قدس شریف سمیت تمام مقدس مقامات کے خلاف جرائم کے ارتکاب میں غاصب دشمن کو مزید شہ بھی دی ہے۔

عرب ای مجلے عربی-21 کے مطابق بحرینی جماعتوں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ امریکی نگرانی میں غاصب صیہونی دشمن کے ساتھ طے پانے والے اس دوستی معاہدے نے بحرینی قوم کو شدید دھچکا پہنچا کر عوام، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور تمام قومی شخصیات کو برانگیختہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اخوان المسلمین کے ساتھ وابستہ جمعیت الاصلاح کے سیاسی ونگ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ بحرینی شاہی حکومت کے دوستی معاہدے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسئلۂ فلسطین مشرق وسطی کے اندر امن و امان کی بحالی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اس امن و امان کے حصول کے لئے سال 2002ء میں پیش کیا جانے والا عرب امن منصوبہ (مبادرة السلام العربية-Arab Peace Initiative‎) اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 886182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش