QR CodeQR Code

عراق، صوبہ الانبار میں داعشی کمانڈر گرفتار، اہم مالی اعانتکار ہلاک

14 Sep 2020 17:18

عراقی ای مجلے بغداد الیوم کیمطابق ملکی انسداد دہشتگردی فورس کیجانب سے عراق کے مغربی صوبے الانبار میں ایک ہیلی بورن آپریشن انجام دیا گیا ہے جسکے دوران داعش کا ایک انتہائی مطلوب اہم مالی اعانتکار ہلاک جبکہ 1 داعشی کمانڈر گرفتار ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت دفاع کے ساتھ منسلک خبررساں ایجنسی الاعلام الامنی نے اعلان کیا ہے کہ ملکی انسداد دہشتگردی فورس کی جانب سے عراق کے مغربی علاقوں کے اندر ہونے والی ایک کارروائی کے دوران بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کا اہم مالی اعانتکار ہلاک ہو گیا ہے۔ عراقی ای مجلے بغداد الیوم کے مطابق عراقی مشترکہ آپریشن کمان کی منظوری سے ملکی انسداد دہشتگردی فورس نے صوبہ الانبار کے علاقے الرطبہ میں ایک ہیلی بورن آپریشن انجام دیا ہے جس کے دوران داعش کا انتہائی مطلوب اہم مالی اعانتکار ہلاک ہو گیا ہے جبکہ 1 داعشی کمانڈر کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ایئرفورس کی مدد سے عراقی صوبے الانبار میں ہونے والا یہ آپریشن، جو اہم داعشی مالی اعانتکار کی موت کا سبب بنا ہے، ایک ایسے وقت میں انجام پایا ہے جب عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی جانب سے داعش کے خلاف "فتح المبین" نامی کلین سویپ آپریشن اسی صوبے کے اندر 8 اطراف سے زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 886187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886187/عراق-صوبہ-الانبار-میں-داعشی-کمانڈر-گرفتار-اہم-مالی-اعانتکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org