QR CodeQR Code

غزہ کی ساحل میں مدفون 2 برطانوی بحری بیڑوں کا قیمتی خزانہ فلسطینی مزاحمت کے ہاتھ لگ گیا

14 Sep 2020 17:58

عرب نیوز چینل الجزیرہ کیجانب سے گذشتہ شب نشر ہونیوالی ایک دستاویزی فلم میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس سے متعلق "القسام بریگیڈ" کے کمانڈوز نے دعوی کیا ہے کہ وہ غزہ کے سواحل کے قریب غرق شدہ 2 برطانوی بحری بیڑوں سے سینکڑوں کی تعداد میں بھاری راکٹ برآمد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل الجزیرہ کی جانب سے گذشتہ شب نشر ہونے والی ایک دستاویزی فلم "ما خفی اعظم" میں فلسطینی مغربی کنارے کی مزاحمتی تحریکوں اور ان کے اسلحہ جات پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ اہم انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" کے "الضفادع البشریہ" نامی کمانڈوز، سمندر کی گہرائیوں میں مدفون سینکڑوں بھاری بھرکم راکٹ برآمد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے سواحل کے قریب غرق شدہ 2 برطانوی بحری بیڑے اس قسم کے سینکڑوں راکٹس سے بھرے ہوئے تھے جنہیں اب جمع کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے القسام بریگیڈ کے اسلحہ جاتی انجینئر ابوسلمان نے عرب نیوز چینل کو بتایا کہ ہم نے نکالے گئے راکٹس کو 40 سنٹی میٹر موٹے کنکریٹ پر آزمایا ہے جس سے ہدف مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ القسام بریگیڈ نے اس دستاویزی فلم میں سال 2014ء میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مسلط کی جانے والی جنگ کے دوران اسرائیل کی جانب سے استعمال کئے جانے والے میزائلوں کو دوبارہ کارآمد بنانے کا دعوی بھی کیا ہے۔






خبر کا کوڈ: 886192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886192/غزہ-کی-ساحل-میں-مدفون-2-برطانوی-بحری-بیڑوں-کا-قیمتی-خزانہ-فلسطینی-مزاحمت-کے-ہاتھ-لگ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org