0
Monday 14 Sep 2020 18:58

زیادتی کے ملزمان عادی مجرم، عابد پر 13 مقدمات ہیں، فیاض چوہان

زیادتی کے ملزمان عادی مجرم، عابد پر 13 مقدمات ہیں، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملزم عابد پر 13 مقدمات ہیں جن میں سے آدھے زیادتی کے ہیں، وقوعے والے دن دونوں ملزمان رکشے میں پہنچے، عابد کیخلاف ریپ کا پہلا مقدمہ 2013 میں درج ہوا۔ ملزم عابد کا والد، بیوی اور فیملی کے لوگ بھی گرفتار ہیں، وہ بھی چند گھنٹوں کے اندر قانون کے شکنجے میں ہوگا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ عابد پر 2013 میں ریپ کا پہلا کیس درج ہوا، مارچ 2014 میں فرانزک سائنس ایجنسی کی 10 ماہ بعد ڈی این اے رپورٹ آئی لیکن اس رپورٹ کے آنے سے 3 ماہ پہلے ہی ملزم بری ہو چکا تھا۔  عابد پر 13 کیس تھے جن میں سے آدھے کیس ریپ کے تھے لیکن وہ بچتا رہا، شفقت کیخلاف بھی ایف آئی آرز درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شفقت اور عابد مرکزی ملزم ہیں دونوں مل کر ڈکیتیاں کرتے تھے، موٹروے پر وقوعے والے دن بھی شفقت اور عابد مل کر نکلے، فیکٹری ایریا سے دونوں ملزم رات کو شاہدرہ آئے جہاں سے وہ رکشے میں وقوعے والے مقام پر پہنچے۔ اس سے پہلے دونوں ملزمان گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالیاں لوٹتے تھے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کے مطابق ملزم عابد کے پاس 5 سم کارڈ تھے جن میں سے چار اس کے اپنے نام پر تھے، وہ پانچویں سم سے رابطے کر رہا تھا لیکن وہ بھی اس نے بند کر دی۔ فیاض چوہان نے بتایا کہ خاتون کی کار کا شیشہ توڑنے میں عابد کا ہاتھ زخمی ہوا، عابد کے خون کے قطرے ڈرائیونگ سیٹ کے دروازے پر لگے، جیو فینسنگ، نادرا کے ڈیٹا سے تحقیقاتی کارروائی آگے بڑھی اور ملزم عابد کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا۔
خبر کا کوڈ : 886195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش