QR CodeQR Code

ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی معیشت کو فروغ دیگا، شیخ رشید

14 Sep 2020 19:32

وزیر ریلوے نے ایم ایل ون منصوبہ کو حقیقت کا روپ دینے پر چینی سفیر کے کردار کو سراہا۔ چینی سفیر نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نجی صنعتوں کو بھی ترقی دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ رسائی کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بھی فروغ دے گا۔ وہ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ سے بات کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پشاور جلال آباد اور کوئٹہ کندھار ریلوے لائنوں سے تجارتی روابط میں بہتری آئے گی۔ شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون منصوبہ کو حقیقت کا روپ دینے پر چینی سفیر کے کردار کو سراہا۔ چینی سفیر نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نجی صنعتوں کو بھی ترقی دے گا۔


خبر کا کوڈ: 886202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886202/ایم-ایل-ون-منصوبہ-پاکستان-کی-معیشت-کو-فروغ-دیگا-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org