QR CodeQR Code

سرکاری اسکولوں کو کتب کی فراہمی نہ ہوسکی، طلباء بغیر کتابوں کے جائیں گے

14 Sep 2020 21:28

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتب کی چھپائی کے لئے نجی پبلشر کو رقم ادا نہ کی، رقم نہ ملنے سے نجی پبلشر نے سرکاری کتب کی چھپائی 40 فیصد کم کردی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کل سے اسکول کھلنے جارہے ہیں تاہم محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سرکاری اسکولوں کو کتب کی فراہمی نہ کی جاسکی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اسکولوں کے لئے کتب کی چھپائی اور ترسیل میں ناکام ہوگیا، کتب نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل طلباء کو فراہم کی جانی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کو مفت کتب فراہم نہ ہوسکیں، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتب کی چھپائی کے لئے نجی پبلشر کو رقم ادا نہ کی، رقم نہ ملنے سے نجی پبلشر نے سرکاری کتب کی چھپائی 40 فیصد کم کردی۔ ذرائع کے مطابق 40 فیصد کم کتابوں کی اشاعت کے علاوہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جو شائع کردہ کتابیں ہیں وہ بھی طلبا تک نہیں پہنچ سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے شروع تعلیمی سیشن میں طلبا بغیر کتابوں کے جائیں گے، نویں دسویں کے علاوہ انٹر کی سطح کی کتب بھی دستیاب نہیں۔ نویں دسویں کی صرف مطالعہ پاکستان اور سندھی کی کتب فراہم کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ کل مخصوص ہدایات کے ساتھ ملک بھر کے اسکول کھول دیئے جائیں گے، طالب علم مخصوص فاصلے سے کلاس میں بیٹھیں گے، اسکولوں میں طلباء اور اسکول کے عملے کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، بیمار ہونے کی صورت میں طلباء کو اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 886228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886228/سرکاری-اسکولوں-کو-کتب-کی-فراہمی-نہ-ہوسکی-طلباء-بغیر-کتابوں-کے-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org