0
Monday 14 Sep 2020 21:33

سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کو بارشوں نے نہیں بلکہ نااہل محکمہ ایری گیشن نے ڈبویا، سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وفاق کی کوشش ہے فنڈ کسی کی جیب میں یا جعلی اکاؤنٹس میں نہ جائیں، وفاقی حکومت عوام کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے اختیارات میں اضافہ ہوا، صحت نظام میں بہتری اور سہولتوں کی فراہمی حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ صورت حال میں بہتری کے لئے سندھ حکومت نے صرف وعدے کئے، عملی طور پر سندھ حکومت نے صورت حال کی بہتری کے لئے کچھ نہ کیا۔ حلیم عادل نے صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ سندھ میں راشن کھپے، بھاشن نہ کھپے، سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے کچھ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد کئی علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش