QR CodeQR Code

امت مسلمہ عرب حکمرانوں کی خیانت پر چپ کا روزہ توڑے، علامہ مقصود ڈومکی

14 Sep 2020 22:10

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطين کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، لہذا سامراجی قوتیں اور ان کے خائن اتحادی پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، تاکہ امت مسلمہ خائنوں کا تعاقب کرنے کی بجاٸے آپس میں الجھی رہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائيل غاصب کو تسليم کر کے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے امت مسلمہ اور فلسطين سے خیانت کی ہے جبکہ آل سعود اور نام نہاد امام کعبہ بھی غاصب اسرائيل کے تحفظ اور بقا کے لئے قبلہ اول اور مسجد اقصی کا سودا کرچکے ہیں، امت مسلمہ عرب حکمرانوں کی خیانت پر چپ کا روزہ توڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کا اہم ملک ہے، پاکستانی عوام نے ہمیشہ قبلہ اول بیت المقدس اور فلسطين کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، لہذا سامراجی قوتیں اور ان کے خائن اتحادی پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، تاکہ امت مسلمہ خائنوں کا تعاقب کرنے کی بجاٸے آپس میں الجھی رہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قاٸد کے شہر کراچی سمیت ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد اور تکفیری گروہ بیرونی امداد کے نتیجے میں ایک دفعہ پھر سرگرم ہوچکے ہیں اور انہوں بانی پاکستان حضرت قاٸداعظم محمد علی جناحؒ کی یوم وفات پر ان کے مسلک کو کافر کہہ کر توہین کی ریاستی ادارے اس مجرمانہ عمل کا فوری نوٹس لیں، پاکستان دشمن قوتیں ایک دفعہ پھر وطن عزیز کو فرقہ واریت اور دہشت گردی کی آگ میں جلانا چاہتی ہیں، محب وطن قوتیں متحد ہوکر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں۔


خبر کا کوڈ: 886247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886247/امت-مسلمہ-عرب-حکمرانوں-کی-خیانت-پر-چپ-کا-روزہ-توڑے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org