0
Monday 14 Sep 2020 22:17

وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن اور رابطے کیلئے واضح ویژن دیا، آرمی چیف

وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن اور رابطے کیلئے واضح ویژن دیا، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن، ترقی اور استحکام کیلئے متحد اور اسے حقیقت کا روپ دے رہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان امن عمل کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے افغانستان میں خصوصی نمائندہ محمد صادق بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغان امن عمل کیلئے جاری پراسس پر بھی بات چیت کی گئی، زلمے خلیل زاد نے امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی پرخلوص اور غیر مشروط مدد کے بغیر ناممکن تھی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن اور رابطے کیلئے واضح ویژن دیا ہے۔ قومی طاقت کے تمام عناصر اس مقصد کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے متحد ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن، ترقی اور استحکام کو حقیقت کا روپ دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش