QR CodeQR Code

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما ملک طاہر اقبال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

14 Sep 2020 22:30

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جسے ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ مقتول ملک طاہر اقبال کا امریکا میں کاروبار تھا اور وہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست بھی تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی بزنس مین اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما ملک طاہر اقبال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک طاہر اقبال ہری پور میں قریبی عزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے کہ کوٹیٹرہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ملک طاہر اقبال موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت گل نواز ولد گل خطاب، ساجد ولد رحمان اور یاسر ولد غلام کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جسے ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ مقتول ملک طاہر اقبال کا امریکا میں کاروبار تھا اور وہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست بھی تھے۔


خبر کا کوڈ: 886249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886249/پی-ٹی-آئی-خیبر-پختونخوا-کے-رہنما-ملک-طاہر-اقبال-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org