0
Monday 14 Sep 2020 22:58

خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن خواتین کا سی سی پی او لاہور کیلئے چوڑیاں بھیجنے کا اعلان

خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن خواتین کا سی سی پی او لاہور کیلئے چوڑیاں بھیجنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔  خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن خواتین نے سی سی پی او لاہور کیلئے دوپٹہ اور چوڑیاں بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے کہا کہ بذریعہ پارسل بھیجوں گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے احاطے میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی رکن نگہت اورکزئی، لیگی رکن ثوبیہ شاہد اور جے یو آئی (ف) کی ریحانہ اسماعیل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کیلئے دوپٹہ و چوڑیوں کا تحفہ لائی ہوں، نوشہرہ پولیس اہلکاروں کیلئے بھی چوڑیاں لائی ہوں، نوشہرہ پولیس کے سامنے لیڈی پولیس اہلکار کو قتل کیا گیا۔ دیگر خواتین اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ کے پی اسمبلی میں لاہور زیادتی واقعہ پر بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 886252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش