0
Monday 14 Sep 2020 23:03

نون لیگ جلد دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کو خوشحال بنائے گی، امیر مقام

نون لیگ جلد دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کو خوشحال بنائے گی، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عام آدمی کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور ہر علاقے کی بلاامتیاز خدمت میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا، جس کا واضح ثبوت ضلع دیر میں لواری ٹنل، تیمر گرہ اپر روڈ، چکیاتن، واڑئی اور دیگر گرڈ سٹیشنز کی منظوری ہے۔ چکدرہ، دیر اور چترال گلگت ایکسپریس کی تعمیر اور پھر اقتصادی راہداری میں شامل کرنے کا سہرا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر ہے، مگر بدقسمتی سے موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ان علاقوں کے عوام کو کچھ دینا تو درکنار بلکہ پہلے سے منظور شدہ منصوبے بھی ختم کردیئے گئے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دیر اپر میں ممتاز صحافی اور گلف ٹو ڈے (متحدہ عرب امارات) کے ایڈیٹر عنایت الرحمان کے والد نادر خان (مرحوم) کی فاتحہ خوانی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر ملک جہانزیب خان و دیگر بھی موجود تھے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام خاطر جع رکھے، ان شاء اللہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پھر خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہوگا، ان ختم کئے گئے منصوبوں کو نہ صرف دوبارہ شروع کریں گے بلکہ مزید نئے منصوبوں کا بھی آغاز کریں گے، جو موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح بہبود کیلئے نہیں بلکہ صرف الزام تراشی اور دشنام طرازی کیلئے آئی ہے، عوام کے مسائل سے ان کا کوئی سروکار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 886254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش