QR CodeQR Code

علامہ حمید امامی کی ہنگو میں کالعدم فرقہ پرست جماعت کی شرانگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت

15 Sep 2020 00:10

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے صوبائی سربراہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کے دور میں تکفیری نعرے ناقابل برداشت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے ہنگو میں کالعدم فرقہ پرست جماعت کی جانب سے شرانگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کے دور میں تکفیری نعرے ناقابل برداشت ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہنگو میں کالعدم جماعت کی شرانگیز ریلی نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہاں ڈی پی او، ڈی سی اور اے سی فرقہ پرست دہشتگرد ہیں۔ ریاست مدینہ میں شیعہ کافر نعرہ لگانے والوں کو کھلی چھوٹ دینا معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مفتی عمران ظفر پر ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو حالات مزید خراب ہونگے۔
 


خبر کا کوڈ: 886259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886259/علامہ-حمید-امامی-کی-ہنگو-میں-کالعدم-فرقہ-پرست-جماعت-شرانگیزی-شدید-الفاظ-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org