0
Tuesday 15 Sep 2020 00:20

شہید علمدار حسین کے قاتلوں کو فوری گرفتار اور قانون کیمطابق سخت ترین سزا دی جائے، ملک اقرار حسین

شہید علمدار حسین کے قاتلوں کو فوری گرفتار اور قانون کیمطابق سخت ترین سزا دی جائے، ملک اقرار حسین
اسلام ٹائمز۔ تکفیریت کا پرچار اور کالعدم جماعتوں کے سرکردہ افراد کی طرف سے دی جانے والی ترغیب ہی ٹارگٹ کلنگ کا اصل محرک ہے، اسے روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ علمدار حسین کے قاتلوں کو فوری گرفتار اور قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مرکزی عزادادی سیل و رہنماء ایم ڈبلیو ایم ملک اقرار حسین نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے منڈی بہاؤالدین میں شیعہ عزادار علمدار حسین کی ٹارگٹ کلنگ پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتشار پیدا کرنے کی منظم سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت انتظامی اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں چند ناعاقبت اندیشوں کی نفرت انگیز فرقہ وارانہ و نفرت انگیز مہم نہایت تشویش ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تکفیریت نے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کے لیے ایک بار پھر کمر کس لی ہے، اگر کالعدم جماعتوں کو اسی طرح بے لگام چھوڑ دیا گیا تو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کے لیے دی گئی ستر ہزار سے زائد قربانیاں رائیگاں چلی جائیں گی۔ تاریخ شاہد ہے کہ شیعہ نسل کشی سے شروع ہونے والی دہشت گردی نے اس ملک میں ریاستی اداروں، سکولوں اور عبادت گاہوں پر حملے کرکے ہزاروں بے گناہ اور معصوم افراد کے خون سے ہولی کھیلی۔ اگر اس انتہاء پسندی کو اس کے آغاز سے نہ روکا گیا تو اس کے بھیانک نتائج پوری قوم کو بھگتنا پڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 886260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش