QR CodeQR Code

پاراچنار، ساجد طوری کی سبزی فروشوں سے ملاقات، مشکلات کا ازالہ کیا

14 Sep 2020 23:47

نشست میں ٹی ایم اے کے چیف سید بہار حسین، تاجر برادری کے صدر حاجی رؤف حسین، اراکین انجمن حسینیہ، سیکرٹری ٹو ایم این اے ساجد طوری اور پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر جلال حسین بنگش اور دیگر افراد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے پاراچنار شہر میں سبزی فروشوں کے مسائل کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ساجد طوری نے ٹی ایم اے چیف افسر کو ہدایات دیتے ہوئے ان کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کیا۔ ساجد طوری نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پاک آرمی کرنل جاوید الیاس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان اور ٹی ایم اے چیف آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔ نشست میں ٹی ایم اے کے چیف سید بہار حسین، تاجر برادری کے صدر حاجی رؤف حسین، اراکین انجمن حسینیہ، سیکرٹری ٹو ایم این اے ساجد طوری اور پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر جلال حسین بنگش اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
 


خبر کا کوڈ: 886262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886262/پاراچنار-ساجد-طوری-کی-سبزی-فروشوں-سے-ملاقات-مشکلات-کا-ازالہ-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org