0
Monday 14 Sep 2020 23:47

پاراچنار، ساجد طوری کی سبزی فروشوں سے ملاقات، مشکلات کا ازالہ کیا

پاراچنار، ساجد طوری کی سبزی فروشوں سے ملاقات، مشکلات کا ازالہ کیا
اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے پاراچنار شہر میں سبزی فروشوں کے مسائل کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ساجد طوری نے ٹی ایم اے چیف افسر کو ہدایات دیتے ہوئے ان کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کیا۔ ساجد طوری نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پاک آرمی کرنل جاوید الیاس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان اور ٹی ایم اے چیف آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔ نشست میں ٹی ایم اے کے چیف سید بہار حسین، تاجر برادری کے صدر حاجی رؤف حسین، اراکین انجمن حسینیہ، سیکرٹری ٹو ایم این اے ساجد طوری اور پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر جلال حسین بنگش اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
 
خبر کا کوڈ : 886262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش