0
Tuesday 15 Sep 2020 00:31

ہنگو اور کراچی میں تکفیری نعروں کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان علامہ ساجد نقوی

ہنگو اور کراچی میں تکفیری نعروں کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے بعض شرپسند عناصر کی جانب سے تکفیریت پھیلا کر ملک میں امن و امان کی فضاء کو سبوتاژ کرنے اور بزرگانِ دین کے خلاف ہرزہ سراٸی کی مذمت کرتے ہوٸے حکمرانوں کی خاموشی کو افسوسناک اور معنی خیز قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہنگو اور کراچی میں بعض گروہوں کی جانب سے شاہراوں پر تکفیری نعرے لگانے کی مذمت کرتے ہوٸے اس اقدام کو ملک کے امن کیلٸے خطرہ قرار دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وطن عزیز پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی فضاء سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایسے شرپشند عناصر کو یوں کھلی چھوٹ دینا معنی خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بعض شرپسندوں کی جانب سے نام لے کر عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف ہرزہ سراٸی اور گالم گلوچ کو اسلامی شعار اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوٸے اس امر کی بھرپور مذمت کی اور اس موقع پر اسٹیج پر موجود ذمہ داروں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ زاہد علی آخونزادہ مزید کہا کہ حکمران ان واقعات کا فی الفور نوٹس لیں اور تکفیر کے ذریعے وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کو خطرے میں ڈالنے والے اسلام اور ملک دشمن عناصر کے خلاف فوری کاررواٸی عمل میں لاٸیں۔ اُنہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شرپسندوں کی سازش کا شکار ہو کر مشتعل نہ ہوں اور ملک میں امن و امان، باہمی احترام اور اتحاد کی فضاء کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 886273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش