0
Tuesday 15 Sep 2020 00:48

مجرموں کو سرعام پھانسی کیلئے قانونی سقم دور کئے جائیں، اسپیکر قومی اسمبلی

مجرموں کو سرعام پھانسی کیلئے قانونی سقم دور کئے جائیں، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مجرموں کو سرعام پھانسی کے لیے قانون سازی کرکے سقم دور کئے جائیں۔ قومی اسمبلی میں سیالکوٹ لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے پر بحث کے دوران اسپیکر اسد قیصر نے ارکان پارلیمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں سرعام پھانسی نہیں ہوگی تو معاملہ حل نہیں ہوگا، ایسے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجرم کو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے، قانون سازی کرکے سقم دور کئے جائیں۔ سرعام پھانسی پر ڈیٹا نکال کر تحقیق کر لیں، کس ملک میں کتنے جرائم رکے۔ واضح رہے کہ عوام کی اکثریت بچیوں اور خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی حامی ہے، تاہم اس میں قانونی مسائل حائل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش