QR CodeQR Code

رشکئی اقتصادی زون خیبر پختونخوا کی ترقی کیلیے اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم

15 Sep 2020 00:56

عمران خان کے مطابق اقوام متحدہ کے سروے کے مطابق سب سے زیادہ ترقی اور غربت کا خاتمہ خیبر پختونخوا میں ہو رہا ہے لیکن روزگار کے مواقع نہ ہونے سے لوگ باہر ممالک جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رشکئی اقتصادی زون معاہدہ خیبر پختونخوا کی ترقی کیلیے اہم سنگ میل ہے۔ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کے لیے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے بہت عجیب لگ رہا ہے کہ وہ چائنیز بولتے ہیں اور ہم اردو، لیکن ہم انگریزی میں تقریب کر رہے ہیں، لہٰذا میری درخواست ہے کہ ہم بھی اردو میں بات کریں، ہمیں انگریزی بولنے کی کیا ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبے اب صرف مواصلات تک محدود نہیں رہے، رشکئی خصوصی اقتصادی زون معاہدہ خیبر پختونخوا کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رشکئی اقتصادی زون سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اقوام متحدہ کے سروے کے مطابق سب سے زیادہ ترقی اور غربت کا خاتمہ خیبر پختونخوا میں ہو رہا ہے لیکن روزگار کے مواقع نہ ہونے سے لوگ باہر ممالک جاتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا بہت بڑا ہاتھ ہے، ہماری کوششوں سے اگر افغانستان میں امن آ جاتا ہے تو رشکئی انڈسٹریل زون کے ذریعے یہ پورا علاقہ وسط ایشیا سے منسلک ہو جائے گا اور تجارت  کے مواقع پیدا ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 886275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886275/رشکئی-اقتصادی-زون-خیبر-پختونخوا-کی-ترقی-کیلیے-اہم-سنگ-میل-ہے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org