0
Tuesday 15 Sep 2020 02:36
یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کے 2 ہزار دن مکمل

سعودی جنگی جرائم کے دہلا دینے والے اعدادوشمار، اڑھائی لاکھ سے زائد یمنی شہید و زخمی، کروڑوں املاک تباہ

سعودی جنگی جرائم کے دہلا دینے والے اعدادوشمار، اڑھائی لاکھ سے زائد یمنی شہید و زخمی، کروڑوں املاک تباہ
اسلام ٹائمز۔ منصور ہادی کی مستعفی یمنی حکومت کو بحال کرنے کے بہانے جارح سعودی عرب کی جانب سے امریکہ و برطانیہ سمیت 12 ممالک اور القاعدہ، داعش و مجاہدین خلق سمیت 5 دہشتگرد تنظیموں پر مبنی اپنے فوجی اتحاد کے ہمراہ غریب ترین مسلم عرب ملک یمن پر مسلط کی جانے والی جنگ کے 2 ہزار دن مکمل ہو جانے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "عین الانسانیہ" کی جانب سے عام یمنی شہریوں کے خلاف دہلا دینے والے سعودی جرائم کی ایک لمبی فہرست شائع کی گئی ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کے گزشتہ 2,000 روز میں کل 2 لاکھ 23 ہزار 181 عام یمنی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جارح سعودی عرب کی جانب سے یمن پر مسلط کردہ اس ہولناک جنگ میں تاحال 16,978 یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں 3,790 بچے اور 2,381 عورتیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اس مدت میں وحشیانہ سعودی بمباری کا نشانہ بن کر زخمی ہونے والے یمنی شہریوں کی کل تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 203 ہے جن میں 4 ہزار 89 بچے اور 2 ہزار 780 خواتین ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کی جانب سے ہونے والی اندھادھند بمباری میں کلی یا جزوی طور پر تباہ ہونے والے یمنی تجارتی مراکز کی کل تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔ اعدد و شمار بتاتے ہیں کہ سعودی جنگ میں یمن کی 887 حکومتی املاک مکمل طور پر تباہ ہوئی ہیں جن میں 15 ایئرپورٹ، 16 بندرگاہیں، 304 بجلی گھر اور 547 مواصلاتی نیٹورک بھی شامل ہیں جبکہ اس جنگ کے دوران جزوی طور پر تباہ ہونے والی حکومتی املاک کی کل تعداد 9 ہزار 135 ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے اس مدت کے دوران یمن کے 2 ہزار 98 غذائی گوداموں و واٹر سپلائی سسٹمز، 1 ہزار 965 حکومتی اداروں اور 2 ہزار 200 پلوں و سڑکوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ مزید برآں جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے خلاف انجام پانے والے وسیع جرائم کے دوران 5 لاکھ 65 ہزار 973 عام گھروں، 5 لاکھ 76 ہزار 528 عوامی فلاحی مراکز اور 1 لاکھ 76 ہزار یونیورسٹیز و کالجز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ اس مدت میں 1 ہزار 375 مساجد، 356 ٹورسٹ پوائنٹ اور 389 ہسپتال بھی تباہ ہوئے ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم عین الانسانیہ نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے گزشتہ 2 ہزار دنوں کے اندر یمن کے 1 ہزار 95 سکولوں، 6 ہزار 732 زرعی زمینوں، 132 کھیلوں کے مراکز، 244 قدیم تاریخی مقامات اور 47 ذرائع ابلاغ کے مراکز کو بھی عمدی طور پر نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمن کے 22 ہزار 404 اقتصادی مراکز، 393 صنعتی مراکز، ایندھن کے 286 ٹرالر، 11 ہزار 227 تجارتی مراکز اور 407 پولٹری و ڈیری فارمز بھی جارح سعودی فوجی اتحاد کی اندھادھند بمباری کا نشانہ بن کر تباہ ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے آخر میں اعلان کیا گیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے گذشتہ 2 ہزار ایام کے اندر عام یمنی شہریوں سے متعلق 6 ہزار 899 گاڑیوں، مچھلی کے شکار کی 4 لاکھ 63 ہزار سے زائد کشتیوں، غلے کے 884 گوداموں، 391 پٹرول پمپوں، 672 بازاروں اور غذائی سازوسامان حمل کرنے والے 783 ٹرالوں کو بھی عمدی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 886279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش