QR CodeQR Code

حکومت دہشتگرد گروہ کی بدزبانی کو لگام دے، علامہ حافظ ریاض نجفی

15 Sep 2020 19:32

علماء سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ مسلمان مختلف فرقوں میں تقسیم ہیں لیکن تشیع ہی حقیقی اسلام ہے، جو نفس رسول حضرت علی علیہ السلام کے پیروکار ہیں، خاتون جنت فاطمہ الزہراؑ، امام حسنؑ اور امام حسین علیہم السلام کو ماننے والے گمراہ نہیں ہو سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دہشتگرد فرقہ پرست گروہ کی غلیظ نعرے بازی اور بدزبانی کو لگام دے، کوئی شک نہیں کہ مسلمان مختلف فرقوں میں تقسیم ہیں لیکن تشیع ہی حقیقی اسلام ہے، جو نفس رسول حضرت علی علیہ السلام کے پیروکار ہیں، خاتون جنت فاطمہ الزہراؑ، امام حسنؑ اور امام حسین علیہم السلام کو ماننے والے گمراہ نہیں ہو سکتے۔

علماء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ حکومت تکفیری زبانوں کو لگام دے، یہ زبانیں کیوں کھولی جا رہی ہیں، ریاستی ادارے کہاں ہیں اور حکومت کہاں سو رہی ہے؟ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ غیر ذمہ دار مقررین توہین صحابہ سے زیادہ قرآن، رسول اور توحید کا انکار کر رہے ہیں، ان کیخلاف اہل تشیع کی درخواستوں پر مقدمات درج کئے گئے۔ اسلامی نظریاتی کونسل، متحدہ علماء بورڈ اور قرآن بورڈ کو خرافات پر مبنی متنازع ویڈیو کلپس بھجوائے، ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی اور ملزموں کو چھوڑ دیا گیا تو اس کی ذمہ دار خود حکومت ہے۔


خبر کا کوڈ: 886300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886300/حکومت-دہشتگرد-گروہ-کی-بدزبانی-کو-لگام-دے-علامہ-حافظ-ریاض-نجفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org