QR CodeQR Code

امارات اور بحرین، اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر آج دستخط کریں گے

15 Sep 2020 09:57

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں تقریب وائٹ ہاؤس میں ہو گی۔ ٹرمپ کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے رہنما واشنگٹن پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امارات اور بحرین باضابطہ طور پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر آج دستخط کریں گے، امارات سے سمجھوتے کو امن معاہدہ اور بحرین سے تعلقات کو امن کا اعلامیہ قرار دیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں تقریب وائٹ ہاؤس میں ہو گی۔ ٹرمپ کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے رہنما واشنگٹن پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا تھا، امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے اور ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور بحرین نے امن معاہدہ پر اتفاق کیا ہے۔ علاوہ ازیں  گزشتہ ماہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین امن معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب ترکی اور ایران نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے شرمناک ڈیل کے ذریعے بحرین نے فلسطین کاز کو قربان کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 886305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886305/امارات-اور-بحرین-اسرائیل-سے-سفارتی-تعلقات-کے-معاہدے-پر-ا-ج-دستخط-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org