QR CodeQR Code

موٹروے پر سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ

15 Sep 2020 10:20


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی پر نامعلوم افراد نے موٹروے بھیرہ کے مقام پر حملہ کردیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی پر حملے میں ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ سینیٹر مرزا آفریدی سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور سے اسلام آباد آرہے تھے۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی تعاقب میں تھی، تعاقب کے باعث اسپیڈ کم کی اور سروس ایریا کی طرف گیا، اسپیڈ کم کرنے کے بعد اچانک فرنٹ ونڈو پر کوئی زوردار چیز ماری گئی۔ سروس ایریا کی طرف موڑنے پر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 886313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886313/موٹروے-پر-سینیٹر-مرزا-محمد-آفریدی-کی-گاڑی-نامعلوم-افراد-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org