QR CodeQR Code

مضاربہ کیس پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی تھی، چیئرمین نیب

15 Sep 2020 11:57

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ مضاربہ کیس ان کیسز میں سے تھا جو انتہائی مشکل ترین کیسز تھے، یہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈکیتی تھی یہ فراڈ یا دھوکہ دہی کا کیس نہیں تھا بلکہ اس میں مفتیان کا فرعونیت کا رویہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ قدرت کا نظام ہے آپ جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے اور اگر دنیا میں غلط کام کریں گے تو اس کا صلہ پروردگار آپ کو دنیا میں ہی دے دے گا اور سزا و جزا کے لیے قیامت کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ مضاربہ کیس ان کیسز میں سے تھا جو انتہائی مشکل ترین کیسز تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈکیتی تھی یہ فراڈ یا دھوکہ دہی کا کیس نہیں تھا بلکہ اس میں مفتیان کا فرعونیت کا رویہ تھا انہوں نے جو دولت غلط طریقے سے اکٹھی کر کے سرمایہ کاری وہ وہاں سے کچھ حاصل نہ کر سکے یہ وہ انتقام تھا جو قدرت نے مفتیان سے لیا اور آج وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ملکی بلکہ عدالتی تاریخ کا سب سے بڑا کیس تھا جس میں قید کی سزا کے علاوہ 10 ارب روپے کا جرمانہ کیا گیا جو عدالتی تاریخ میں ایک مثال ہے۔


خبر کا کوڈ: 886341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886341/مضاربہ-کیس-پاکستان-کی-تاریخ-سب-سے-بڑی-ڈکیتی-تھی-چیئرمین-نیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org