0
Tuesday 15 Sep 2020 11:57

مضاربہ کیس پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی تھی، چیئرمین نیب

مضاربہ کیس پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی تھی، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ قدرت کا نظام ہے آپ جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے اور اگر دنیا میں غلط کام کریں گے تو اس کا صلہ پروردگار آپ کو دنیا میں ہی دے دے گا اور سزا و جزا کے لیے قیامت کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ مضاربہ کیس ان کیسز میں سے تھا جو انتہائی مشکل ترین کیسز تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈکیتی تھی یہ فراڈ یا دھوکہ دہی کا کیس نہیں تھا بلکہ اس میں مفتیان کا فرعونیت کا رویہ تھا انہوں نے جو دولت غلط طریقے سے اکٹھی کر کے سرمایہ کاری وہ وہاں سے کچھ حاصل نہ کر سکے یہ وہ انتقام تھا جو قدرت نے مفتیان سے لیا اور آج وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ملکی بلکہ عدالتی تاریخ کا سب سے بڑا کیس تھا جس میں قید کی سزا کے علاوہ 10 ارب روپے کا جرمانہ کیا گیا جو عدالتی تاریخ میں ایک مثال ہے۔
خبر کا کوڈ : 886341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش