0
Tuesday 15 Sep 2020 12:43

پاکستان میں صنعتی ترقی کا سفر شروع ہو گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

پاکستان میں صنعتی ترقی کا سفر شروع ہو گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے تاریخی دن ہے۔ پاکستان میں صنعتی ترقی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔ رشکئی ایکو منصوبے سے متعلق معاہدے کے بعد چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اس منصوبے سے نئی صنعتیں اور برآمدات فروغ پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے بے پناہ نئے مواقع میسر ہوں گے۔ آئیں سی پیک کو کامیاب بنانے کیلئے سب مل کر ہاتھ بٹائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 886351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش