QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کے دورہ میرپور خاص میں شریک وزراء اور ارکان اسمبلی کورونا کا شکار

15 Sep 2020 13:46

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، ارکان سندھ اسمبلی گنہور اسران اور امداد پتافی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے میرپور خاص دورے میں شریک بعض وزراء اور ارکان اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بارش سے متاثرہ میرپور خاص ڈویژن کا دورہ کیا، جبکہ دورے میں شریک بعض وزراء اور ارکان اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ چار روز قبل کورونا مثبت آنے پر صوبائی وزیر شبیر بجارانی آئسولیشن میں چلے گئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، ارکان سندھ اسمبلی گنہور اسران اور امداد پتافی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ نوید قمر نے کہا کہ کورونا مثبت آنے کے بعد انھوں نے خود کو علیحدہ کر لیا ہے، رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے کہا کہ میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جبکہ ساتھی رکن سندھ اسمبلی گنہور اسران بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 886360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886360/بلاول-بھٹو-کے-دورہ-میرپور-خاص-میں-شریک-وزراء-اور-ارکان-اسمبلی-کورونا-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org