QR CodeQR Code

لاہور موٹروے زیادتی کیس، عدالت نے ملزم شفقت کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

15 Sep 2020 14:27

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم بھی ابھی گرفتار نہیں ہوا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش کیلئے 6 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی 6 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست قبول کرتے ہوئے ملزم شفقت کو پولیس کے حوالے کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ موٹروے کیس کے ملزم شفقت کو سیشن کورٹ کی جج مصباح خان نے چھ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ موٹروے کیس کے ملزم شفقت کو پولیس نے آج چہرے پر کالا کپڑا پہنا کر سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت سے ملزم کے چھ روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ موٹروے کیس کے ملزم شفقت نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور اس کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو ابھی گرفتار کرنا باقی ہے۔
 
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم بھی ابھی گرفتار نہیں ہوا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش کیلئے 6 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی 6 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست قبول کرتے ہوئے ملزم شفقت کو پولیس کے حوالے کر دیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اپنی رپورٹ پیش کریں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری سے متعلق بھی آگاہ کریں۔ مقدے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 886365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886365/لاہور-موٹروے-زیادتی-کیس-عدالت-نے-ملزم-شفقت-کا-6-روزہ-جسمانی-ریمانڈ-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org