0
Tuesday 15 Sep 2020 15:59

بھارت، پانچ دن بعد کورونا وائرس کے نئے کیسز 90 ہزار سے کم

بھارت، پانچ دن بعد کورونا وائرس کے نئے کیسز 90 ہزار سے کم
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس سے بگڑتے حالات میں کمی آنے لگی ہے، اس وباء کے یومیہ کیسوں میں پانچ دن کے بعد کمی آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 90 ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد 83809 رہی۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83809 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 4930237 ہوگئی۔ جبکہ اس سے قبل 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز 90 ہزار سے زائد رہے۔
 
خبر کا کوڈ : 886377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش