0
Tuesday 15 Sep 2020 22:21

بھارت میں کورونا اموات کی شرح بہت کم ہے، ڈاکٹر ہرش وردھن

بھارت میں کورونا اموات کی شرح بہت کم ہے، ڈاکٹر ہرش وردھن
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر صحت ہرش وردھن نے منگل کے روز پارلیمنٹ سیشن میں کہا کہ حکومت نے کورونا وباء کے پھیلنے سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں، جس کی وجہ سے انفیکشن سے اموات کی شرح دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایوان میں ’کووڈ وبا اور حکومت کے اقدام‘ پر ایوان میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت حکمت عملی سے اس وبا کا مقابلہ کررہی ہے اور اب تک کامیاب رہی ہے۔ حکومت کوووڈ 19 کے نئے معاملات اور اس سے ہونے والی اموات کو روکنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے معاملات اور اس سے لڑنے کے لئے حکومت کی حکمت عملی کے بارے میں ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ملک میں وبائی امراض کی وجہ سے اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں 13 ریاستوں میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملے پائے جاتے ہیں لیکن دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت یہاں صورتحال بہت بہتر ہے۔ کورونا کی وجہ سے زیادہ تر معاملات اور اموات مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک، اترپردیش، دہلی، آسام، کیرالہ، مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ، اوڈیشہ اور گجرات سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے کورونا انفیکشن پر روک تھام لگی ہے۔ کورونا انفیکشن کے معاملات میں بھارت دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وباء میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 48 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ اس وائرس کی وجہ سے 79 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش