0
Tuesday 15 Sep 2020 15:58

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کیوجہ سے 1054 لوگ ہلاک

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کیوجہ سے 1054 لوگ ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کووڈ 19 کے انفیکشن کی وجہ سے 1054 لوگوں کی موت ہونے کے دوران قومی اوسط کورونا سے اموات کی شرح 1.64 فیصد پر برقرار ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 14 ستمبر کو پورے ملک میں 1054 کورونا متاثرین کی موت ہوگئی، جس سے اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہزار سے زیادہ 80776 ہوگئی ہے۔

وزارت کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی شرح 3.0 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں اموات کی شرح 2.8 فیصد، مہاراشٹر میں 2.8 فیصد، دہلی میں 2.2 فیصد، مدھیہ پردیش میں 2.0 فیصد، مغربی بنگال میں 1.9 فیصد، جموں و کشمیر میں 1.6 فیصد، تمل ناڈو میں 1.7 فیصد، کرناٹک میں 1.6 فیصد، اترپردیش میں 1.4 فیصد، راجستھان میں 1.2 فیصد، ہریانہ میں 1.0 فیصد، جھارکھنڈ میں 0.9 فیصد، آندھرا پردیش میں 0.9 فیصد، چھتیس گڑھ میں 0.9 فیصد، تلنگانہ میں 0.6 فیصد، بہار میں 0.5 فیصد، اڈیشہ میں 0.4 فیصد، کیرلہ میں 0.4 فیصد اور آسام میں 0.3 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 886383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش