1
Tuesday 15 Sep 2020 16:26

عراق، صوبہ بابل میں امریکی فوج کا ایک اور قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا

عراق، صوبہ بابل میں امریکی فوج کا ایک اور قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق گذشتہ شب عراق کے مرکزی صوبے بابل میں امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جس کے باعث فوجی سازوسامان سے لدی کئی ایک امریکی گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراقی صوبے بابل میں بم دھماکے کا نشانہ بننے والا امریکی لاجسٹک قافلہ ٹینکوں اور امریکی کوگر ایم ریپ (Cougar MRAP) بکتر بند گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد پر مستمل تھا جو دھماکے کا شکار ہونے کے بعد بابل کی ایک مرکزی ہائی وے پر رات بھر جلتی رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر عراق میں موجود قابض امریکی فورسز کی جانب سے القائم نامی علاقے میں عراقی فوج و عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی پر ہونے والے ہوائی حملوں، جن میں 80 کے قریب داعش کے خلاف برسرپیکار عراقی مجاہدین شہید و زخمی ہو گئے تھے، عراق میں موجود امریکہ کے فوجی قافلوں اور اڈوں پر ہونے والے براہ راست و بالواسطہ حملوں میں کئی گنا کا اضافہ ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ جاری سال کے آغاز میں بغداد کے اندر ہونے والی ایک امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی، جس میں ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی و عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اپنے متعدد رفقاء سمیت شہید ہو گئے تھے، کے چند روز کے اندر اندر عراقی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت کے ساتھ ایک متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے تمام امریکی فورسز کو فی الفور ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا تھا جبکہ امریکی اس حکم کو ماننے سے ہنوز انکاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش