QR CodeQR Code

تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے

کوہاٹ، ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور کارروائی میں 2 افراد شہید

سید ارتضیٰ اور سید حسن کو بشیر میڈیکوز کے اندر نشانہ بنایا گیا

15 Sep 2020 16:37

بشیر میڈیکوز میں سید ارتضٰی حسن اور سید علی حسن موجود تھے کہ مسلح دہشتگردوں نے دکان کے اندر داخل ہوکر فائرنگ کی۔ انتہائی قریب سے ہونیوالی فائرنگ کی زد میں آکر دونوں افراد سید ارتضیٰ حسن اور سید علی حسن موقع پہ ہی شہید ہوگئے۔ دونوں افراد کا تعلق ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دو افراد کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ دونوں افراد کا تعلق اہل تشیع مسلک سے بتایا جا رہا ہے۔ کوہاٹ میں پشاور چوک کے قریب واقع بشیر میڈیکوز کے اندر دو افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بشیر میڈیکوز میں سید ارتضٰی حسن اور سید علی حسن موجود تھے کہ مسلح دہشتگردوں نے دکان کے اندر داخل ہوکر فائرنگ کی۔ انتہائی قریب سے ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر دونوں افراد سید ارتضیٰ حسن اور سید علی حسن موقع پہ ہی شہید ہوگئے۔ دونوں افراد کا تعلق ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میڈیکل سٹور کے اندر پیش آیا۔ میتوں کو پوسٹمارٹم کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ابراہیم زئی قبائل میں اس سانحہ کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ دہرے قتل کے اس سانحہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 886391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886391/کوہاٹ-ٹارگٹ-کلنگ-کی-ایک-اور-کارروائی-میں-2-افراد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org