1
Tuesday 15 Sep 2020 17:05

شام، حسکہ میں امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

شام، حسکہ میں امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق شام کے شمالی صوبے الحسکہ میں موجود قابض امریکی فورسز سے متعلق ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا نے بھی اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کا یہ ہیلی کاپٹر شہر الیعربیہ کے گاؤں تل حداد میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ گاؤں کے اندر امریکی ہیلی کاپٹر کے گرنے کے بعد سے امریکی بکتر بند گاڑیوں نے وقوعے کا محاصرہ کر رکھا ہے تاہم اس حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا۔ دوسری طرف خطے میں موجود داعش کے ساتھ نام نہاد مقابلے کے امریکی فوجی اتحاد نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے شمالی صوبے حسکہ کے اندر کوئی امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 886395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش