0
Tuesday 15 Sep 2020 17:12
اسلام آباد میں جیل کی ضرورت ہے

حلف برداری سے متعلق قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے، شبلی فراز

حلف برداری سے متعلق قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی حلف برداری سے متعلق قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ منتخب ارکان پرحلف لینے کے حوالے سے کوئی وقت کی بندش نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اسحاق ڈار نے بھی بطور سینیٹر حلف نہیں لیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ منتخب ارکان 60 سے 90 دن میں حلف لازمی لیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماسٹر پلان کسی بھی شہر کے لیے ضروری ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کی منظوری دینے والوں کے خلاف انکوائری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جیل کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے مشورے سے جیل کی جگہ کا انتخاب کریں گے۔ اسلام آباد جیل کے قیام کے منصوبے کو ریگولرائز کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ آج تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر خوشی ہوئی۔ کورونا کے بعد تعلیمی عمل کی بحالی اچھا اقدام ہے۔ پنشن کے اقدامات کو درست کرنے کے لیے اقدامات کیےجارہے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ موٹر وے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ کسی بھی معاشرے میں ایسے اندوہناک واقعات نہیں ہونے چاہیے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں اسی بندے نے ماں بیٹی کے ساتھ زیادتی کی۔ شہباز شریف نے کل صرف موٹروے کی تعمیر اور لیب کے قیام پر بات کی۔ شہباز شریف نے کل اصل واقعے پر بات ہی نہیں کی۔ مغرب کیا کہے گا اس سے قطع نظر سرعام پھانسی ہونی چاہیے۔ شبلی فراز نے کہا کہ مسلمان ہونےکے ناطے وہی کریں گے جو اسلام نے ہمیں سکھایا ہے۔ ہم سب مسلمان ہیں اور اسلامی قانون پرعمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق عدالت نے فیصلہ دے دیا ہے۔ جب یہ لوگ اقتدار میں نہیں ہوتے تو یہ باہر چلےجاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش