QR CodeQR Code

پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

15 Sep 2020 17:33

قومی ائیر لائن کی خصوصی پروازیں کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف اور بغداد کے لیے روانہ ہونگی، جن میں زائرین کیلئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور دیگر شہروں سے پرکشش کرایہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ قومی ائیر لائن کے سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ائر لائن (پی آئی اے) نے اربعین کے موقع پر عراق کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی پروازیں 27 ستمبر سے 5 اکتوبر تک چلائی جائیں گی جبکہ پی آئی اے نے نجف اور بغداد کے لیے خصوصی پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ قومی ائیر لائن کی خصوصی پروازیں کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف اور بغداد کے لیے روانہ ہوں گی، جن میں زائرین کے لیے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور دیگر شہروں سے پرکشش کرایہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ قومی ائیر لائن کے سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔

دو ہفتے قبل قومی ائیر لائن نے اندرون ملک پرواز کے کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی تھی۔ پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان نیا پیکج متعارف کرواتے ہوئے 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کر دیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ نئے کرایوں کا اطلاق فوری ہوگا، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔ قومی ائیرلائن نے 21 اگست کو بھی کرایوں میں کمی کرتے ہوئے یکطرفہ کرایہ سات ہزار 879 روپے مقرر کیا تھا اور مسافر صرف دستی سامان ہی ہمراہ لے جا سکتے تھے۔ اضافی سامان کیلئے پی آئی اے کی ٹکٹ آٹھ ہزار 543 رکھی گئی تھی۔ اس سے قبل جولائی2020ء میں بھی قومی ائیرلائن نے اندورن ملک کرایوں میں کمی کی تھی۔ جولائی میں کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 9572 روپے کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 886397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886397/پی-ا-ئی-اے-نے-اربعین-کے-موقع-پر-عراق-کیلئے-خصوصی-پروازیں-چلانے-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org