QR CodeQR Code

کراچی، سوک سینٹر میں فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ جاں بحق

15 Sep 2020 18:01

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو دفتر سے فرار ہوتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، پولیس کا بھی کہنا ہے کہ یہ آپسی جھگڑا ہوسکتا ہے جس کے دوران فائرنگ کردی گئی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں واقع سوک سینٹر کی تیسری منزل میں‌ فائرنگ سے اسسٹننٹ ڈائریکٹر لینڈ‌ گلستان جوہر وسیم عثمانی جاں‌ بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں‌ سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ کے نتیجے میں‌ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ‌ وسیم عثمانی جاں‌ بحق اور کے ڈی اے ملازم محمد حفیظ، وسیم رضا زخمی ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کے ڈی اے لینڈ‌ ڈیپارٹمنٹ میں‌ پیش آیا، فائرنگ کے ڈی اے دفتر کے اندر کی گئی، اسلحہ برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم رضا اور سپرنٹنڈنٹ حفیظ دونوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو دفتر سے فرار ہوتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، پولیس کا بھی کہنا ہے کہ یہ آپسی جھگڑا ہوسکتا ہے جس کے دوران فائرنگ کردی گئی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ اسلحہ فرانزک کے لئے بھیجا جائے گا، دفتر کے باہر کھڑے ملازموں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، پولیس کی ٹیم زخمیوں کا بیان لینے پہنچ گئی ہے جس کے بعد واقعے کی تفصیلات منظر عام پر آسکیں گی۔


خبر کا کوڈ: 886399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886399/کراچی-سوک-سینٹر-میں-فائرنگ-اسسٹنٹ-ڈائریکٹر-لینڈ-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org