0
Tuesday 15 Sep 2020 18:24

صوبے اور بالخصوص کراچی کے مسائل ہیں ان کو حل کرنا ہے، ناصر حسین شاہ

صوبے اور بالخصوص کراچی کے مسائل ہیں ان کو حل کرنا ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے اور بالخصوص کراچی کے مسائل ہیں ان کو حل کرنا ہے، مختلف منصوبوں پر مختصر اور طویل مدتی پلاننگ کی ہے، اولڈ سٹی ایریا میں نئی اسکیم متعارف کی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے ان خیالات کا اظہار کے ایم سی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی بھی موجود تھے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سابق میئر اختیارات کا 2002ء سے موازانہ کرتے ہیں، نالوں پر تجاوزات اُسی دور میں قائم ہوئی تھیں، مصطفٰی کمال کی نیت پر شک نہیں کررہا ہوں، ایم کیو ایم کی پوری پارٹی اس وقت یرغمال تھی جس سے مسائل پیدا ہوئے، نئے قانون میں تمام چیزوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش بہت زیادہ تھی ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ کو قصوروار ٹھہرانا غلط ہوگا، مسائل کے حل کے لئے اپنا کیمپ آفس بھی قائم کر رہا ہوں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے پہلی بار سب لوگ متفق ہیں، بہت ساری ڈی ایم سیز نے خود سے کام کیا ہے، صرف کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں افسران تعینات کئے۔ انہوں نے کہا کہ دو کارپوریشن مزید بنانے جارہے ہیں، نئی قانون سازی کررہے ہیں، بلدیاتی اداروں کو مستحکم کریں گے۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ نئے میئر کو دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن اور اختیارات دیں گے، مردم شماری پر تحفظات ہیں، وزیراعلیٰ نے واضح مؤقف دیا، ہم چاہتے ہیں کہ 120 دن کے اندر الیکشن ہوں۔
خبر کا کوڈ : 886400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش